ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکم ٹیکس آفیسر کے بیٹے کا قتل پانچواں ملزم گرفتار

انکم ٹیکس آفیسر کے بیٹے کا قتل پانچواں ملزم گرفتار

Thu, 28 Sep 2017 11:33:37    S.O. News Service

بنگلورو،27ستمبر(ایس او نیوز) جنانا بھارتی پولیس نے انکم ٹیکس آفیسر کے بیٹے 19 سالہ شرت نرنجن کے اغواءاور قتل میں ملوث پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اس کی گرفتاری منگل کی صبح آندھرا پردیش میں ہوئی۔ پولیس نے شانتا کمار عرف شانت جو چند دنوں سے فرار تھا کواس مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کمار کیاب ڈرائیور ہے اس نے انکشاف کیا کہ شرت کو کس طرح گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ پولیس کو شرت کی لاش جو کافی خستہ ہوگئی تھی 22 ستمبر کو آنجن ہلی کی ایک کواری کے قریب دستیاب ہوئی۔ رام نگرم ڈسٹرکٹ کے قریب شرت کے دوست جو اس معاملے میں اہم ملزم بھی ہے ایچ وشال،ونئے پرساد، ڈرائیور کرن اور پرائیویٹ فیکٹری میں کام کر رہے ونود کمار کو بھی گرفتار کرنے کے بعد ان تمام کو عدالتی حراست میں دے دیاگیاتھا۔ منگل کے دن تمام ملزمین کو میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا۔


Share: